تازہ تر ین

اسلام آباد میں زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کےلیے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی ای) کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

فضائی آلودگی سے نمٹنے اور زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا و زرعی فضلہ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا، جس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 کی درخواست کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain