وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف زیر تکمیل پی آئی سی ٹو کادورہ
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کینال کے قریب پی آئی سی ٹو کی تعمیرات کا جائزہ لیا
وزیراعلی مریم نوازشریف نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں
وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا
ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت
پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ مریم نواز شریف
ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ مریم نواز شریف
چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سےہوچکے ہیں ۔ مریم نواز شریف
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی
وزیراعلی مریم نوازشریف شاہ میر اقبال کوشاباش۔ ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
، پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار میشنری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
وزیراعلی مریم نواز شریف کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا
پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے
پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل،میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے
پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریبا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے -بریفنگ