تازہ تر ین

برطانیہ میں منکی پاکس کے دو مزید کیسز کی تصدیق

برطانیہ میں نئے منکی پاکس وائرس کے دو اضافی کیسز سامنے آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ عوام کے سامنے پہلا کیس سامنے آنے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد منکی پاکس کے دو کیسز مزید سامنے آئی ہیں۔
یہ دو نئے کیسز پہلے کیس کے گھریلو رابطوں میں سے ہیں، پہلا کیس ایک نامعلوم شخص کا تھا جس نے حال ہی میں افریقی ممالک کا سفر کیا تھا جہاں یہ وائرس وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔
برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دو نئے مریضوں کو لندن میں گائے اور سینٹ تھامس نیشنل ہیلتھ سروس فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں خصوصی نگہداشت میں رکھا ہے۔
ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ابھی بھی عام آبادی کیلئے خطرہ کم ہے۔
مزید برآں ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ کیسز کے تمام رابطوں کی نشاندہی کی جائے اور مزید پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا جائے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain