تازہ تر ین

قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعے سے ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں  چیلنجرز،کانکرز، انوسیبلز،اسٹارز اور اسٹرائیکرز ڈبل لیگ فارمیٹ میں ایک دوسرے سےمقابلہ کریں گے۔ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی،بعدازاں دو ٹاپ ٹیمیں 30 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے جگہ بنائیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ اور یوبی ایل  اسپورٹس کمپلیکس پرہر روز50 اوورز کی اننگز پر مشتمل  2 میچز کھیلے جائیں گے۔33 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں معروف قومی کرکٹرز بطور مینٹورز اپنی خدمات انجام دیں گے۔ وقار یونس چیلنجرز، مصباح الحق کانکرز، سرفراز احمد انوسیبلز،شعیب ملک اسٹارز اور ثقلین مشتاق اسٹرائیکرز  کے مینٹورز ہیں۔

تاہم، پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے باعث امریکا میں مقیم ثقلین مشتاق کی 18 نومبر کو ممکنہ وطن واپسی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain