تازہ تر ین

بھارتی کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کو ناکام بنانے کیلیے سرگرم، شریک ممالک کو بھاری رقم کی پیش کش

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی چال چل دی جس کے تحت ایونٹ میں شریک ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کومسترد کرچکاہے جبکہ پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے تو بہتر ہے کسی دوسری ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرکے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا، ایونٹ  کسی دوسرے ملک منتقلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain