تازہ تر ین

سعودی عرب کے خلاف جو زہر اگلا گیا اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو سعودی عرب کے خلاف بیان سامنے آیا ہے پاکستان سے اس سے بڑی دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔

تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف کے دور میں اس منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا بغیر کسی ٹینڈر کے ٹھیکے داروں کے حوالے کیا گیا، سب گواہ ہیں کہ کس بے دردی سے قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا جب دوبارہ ن لیگ کی حکومت آئی تو 2018ء میں اس کینال کو مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء میں سیلاب نے تباہی مچائی اور اس کینال کو مزید تباہ کیا چیئرمین واپڈہ اور احسن اقبال نے اس کی تعمیر مکمل کی اور آج ہم دوبارہ اس کا افتتاح کررہے ہیں، اس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنا چیلنج ہے تاکہ ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں پیاسی و بنجر زمین کو آباد کیا جاسکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا برادر ملک ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اس نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت کی، اس کے عوض سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا، کل جو بیان سامنے آیا ہے سعودیہ عرب سے اس بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی بادشاہ اور ولی عہد پاکستان کی کھل کر مدد کررہے ہیں، انہوں ںے کہا کہ آپ منصوبے لائیں ہم تو انتظار میں ہیں، ان کے خلاف زہر اگلنا کیسا ہوگا؟ جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا تو میں نواز شریف کے ساتھ سعودیہ میں تھا، مرحوم کنگ عبداللہ نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا اور کہا تم میرے بھائی ہو، یہ فرمانروا کا حال ہے، ہمیں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج دلانے میں سعودیہ نے کردار ادا کیا، ان کے خلاف زہر اگلنا ناقابل جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا اور ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کے ہاتھ توڑ دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain