تازہ تر ین

پنجاب میں طبی عملہ، ایمرجنسی سروس ہائی الرٹ ہے، صوبائی وزیر صحت

پنجاب کے وزیرصحت اور ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں طبی عملہ اور ایمرجنسی ریسکیور ہائی الرٹ ہے اور ریسکیو سروسز کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بیان میں کہا کہ تمام اسپتال اور ایمرجنسی سروسز عوام الناس کی خدمات میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیو 1122 نے بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی عملہ اور ایمرجنسی ریسکیور پنجاب بھر میں ہائی الرٹ ہیں اور صوبائی مانیٹرنگ سیل، سروسز کی فراہمی کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے فوری ریسکیو سروسز کے لیے پنجاب بھر میں خصوصی “کی پوائنٹس” بنا لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت اور پنجاب بھر میں اہم مقامات پر ریسکیو ٹیمیں متعین ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے عوام سے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں موبائل، پی ٹی سیل اور اینڈرائیڈ ایپ سے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain