تازہ تر ین

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 746 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 98544 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 1291 پوائنٹس اور اس کے بعد اچانک 1491 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے سبب انڈیکس 98 اور 99 ہزار پوائنٹس کی 2 سطحیں عبور کرکے 99259 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کچھ ہفتوں سے تیزی کا رجحان ہے، جو آج بھی مارکیٹ پر غالب ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain