تازہ تر ین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سنیٹر اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں۔

 اسحاق ڈار مشہد میں منعقد ہونے والے ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 28 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مشہد ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے ایران میں سفیرمحمد مدثر ٹیپو او اعلیٰ سرکاری افسران نے کیا۔

پاکستان ای سی او کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ کونسل آف منسٹرز اجلاس کی سربراہی ایران کے وزیرخارجہ عباس اگرچی کریں گے جبکہ شرکاء میں آذر بائیجان ،قزاقستان ،تاجکستان کے وزرائے خارجہ،ترکی ،ترکمانستان اورازبکستان کے نائب وزرائے خارجہ جبکہ کرغزستان کے مستقل نمائندے شریک ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain