ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔ پاک چین تجارتی کانفرنس بھی اسی سلسلے میں نئی شراکت داریوں کا شان دار آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
چین اور پاکستان ٹیکنالوجی منتقلی، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ اس حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد شامل ہوئے۔
تجارتی کانفرنس میں شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا جب کہ پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
فریقین کے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات میں باہمی تعاون کے عزائم ظاہر کیے گئے۔ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اورتعاون پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی۔ ماہرین نے پاکستان کی ساحلی پٹی کو آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
ایس آئی ایف سی کا توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔