تازہ تر ین

ڈبلیو ایچ او نے بغیر پیشگی اطلاع پولیو مہم افسران کو برطرف کردیا، اہلخانہ سراپا احتجاج

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خیبر پختونخواہ میں اپنے مقامی 73 یونین کونسل آپریشن افسران کو برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے افسران کو برطرف کردیا ہے اور نوٹس میں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی چھوڑ دیں۔

ڈبلیو ایچ او کے زیراہتمام شروع کیے گئے انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کو کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں اور خیبر میں ویکسین پلانے سے انکار کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دور کیا جا سکے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوٹس میں برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم خیال کیا جارہا ہے فنڈز کی کمی ڈبلیو ایچ او کے اس اقدام کا باعث بنی ہے۔

مزید برآں بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک برطرفی سے پولیو افسران اور ان کے اہل خانہ میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کیونکہ ان افسران کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ یہی ملازمت تھی۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطرف کیے گئے افسران باقاعدہ عملہ نہیں تھے۔ ان کی برطرفی انسداد پولیو پوگرام کے لیے مزید فنڈز کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain