تازہ تر ین

امریکی بحریہ کا ٹام کروز کو خراج تحسین اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دے نواز دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف نیوی ڈسٹنگویشڈ پبلک سروس (ڈی پی ایس) ایوارڈ سے نوازا گیا، جس میں ٹاپ گن اداکار کی امریکی بحریہ کے لیے ان کے مشہور فلمی کرداروں کے ذریعے لازوال خدمات کو سراہا گیا۔

یاد رہے کہ ڈی پی ایس ایوارڈ ایسا بڑا اعزاز ہے جو بحریہ کے محکمے سے باہر کسی شہری کو عطا کیا جاسکتا ہے۔

بحریہ کے سیکرٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے ٹام کروز ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹام کروز کو کئی فلموں کے ذریعے کئی دہائیوں تک بحریہ کی وکالت کے لیے ڈیفنس پبلک سروس ایوارڈ سے نوازنا اعزاز کی بات ہے۔ اداکار کے کام نے نئی نسل کو ہماری بحریہ اور میرین کور میں خدمات انجام دینے کی ترغیب دی ہے‘۔

ٹاپ گن اسٹار اعلیٰ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انہوں نے تقریب کے دوران ایک جذباتی تقریر کی، جس میں قیادت اور خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں زندگی میں ایک بات جانتا ہوں، جو میرے لیے بہت سچی ہے کہ قیادت کرنا خدمت کرنا ہے اور میں اسے اپنے دل سے جانتا ہوں‘۔

ٹام کروز نے سول ایوارڈ سے نوازے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود خدمت گزاروں اور خواتین کریو کی بھی تعریف کی ان کی قربانیوں اور لگن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ سب کے درمیان ہونا اعزاز کی بات ہے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain