تازہ تر ین

عمران خان مذاکراتی کمیٹی سے اہم مشاورت,اڈیالہ پہنچنیے کا حکم

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، علامہ راجا ناصر عباس اور حامد رضا خان شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں آج سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی اور فیملی ممبران کی ملاقات متوقع ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain