تازہ تر ین

وزیراعظم کی آذر بائیجان کے سفارت خانے آمد، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں سفیر سے آذر بائیجان کے طیارے کو پیش آئے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے سفارت خانے آمد ہوئی جہاں انہوں ںے سفیر سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے قزاقستان کے علاقے اکٹاؤ (Aktau) میں آذربائیجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،  آذربائجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں، وزیراعظم

آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف (Khazar Farhadov) نے وزیراعظم کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم پاکستان کا ہمارے سفارت خانے آ کر اظہار افسوس کرنا ہمارے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain