پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس کی ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار حصص میں ابتدا ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جب مارکیٹ کا آغاز 608 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہونے سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 111031 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز (جمعرات کو ) پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا تھا، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
آج جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 1179 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے سبب ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے سے 100 انڈیکس بڑھ کر 111602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔