الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی بلا بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔

اس دوران نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔

مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرنے کے پابند ہیں، ساری جنگ معیشت اوراقتصادی ہے، سیاست آج کل ہمارا قومی مشغلہ بن گیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات ان شاءاللہ جمعرات 8 فروری کو ہوں گے، ابھی تک الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو بلے کا نشان واپس دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوچکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا، اور ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے متعلق سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کی حقدار ہے۔

9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد: 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے خلاف نومئی کے حوالے سے درج بارہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے ان مقدمات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کی۔

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کا سیکشن 232 چیلنج

نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کی سیکشن 232 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میاں شبیر اسماعیل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سادہ اکثریت کے ساتھ قانون سازی کا اختیار نہیں ہے، یہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون کے سیکشن 232 میں آرٹیکل 62 ون ایف کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پارلیمان ناہلی کو 5 سال نہیں کر سکتی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی سیکشن 232 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

نان فائلرز کو آخری نوٹس جاری، اب بجلی گیس کنکشن کٹیں گے

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیے، ہیں جس کے بعد ان کے ہوٹیلیٹی کنکشنز کاٹنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر کام تیز کردیا ہے۔

گزشتہ سال کے آخری دن ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے چئیرمین امجد زبیر ٹوانہ نے بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ کنیکشن کاٹنے اور موبائل سمیں بلاک کرنے کی مشق جنوری 2024 میں نافذ ہو جائے گی۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری کردیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کردیے جائیں گے

’نام کیش کررہی ہیں‘، فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان تنقید کی زد میں

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان اپنے برانڈ کے سبب سوشل میڈیا کا نیا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں شادی کیلئے اس برانڈ سے شیروانی خریدنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسراعزاز ہاشمی نے صدف فواد خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکا ؤںٹ انسٹاگرام پراعزاز ہاشمی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ’اس ایف کے‘ برانڈ سے موصول ہونے والی شیروانی اسی برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انفلوئنسر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ’میں نے اکتوبر میں ایک مشہور برانڈ سے اپنی بارات کے لئے شیروانی کا آرڈر دیا تھا۔ انہوں نے میری شادی سے 10 دن پہلے اسے 2 کلو گرام ٹی سی ایس باکس میں ایسے ہی بھیج دیا۔ ڈیزائن بھی میری آرڈر کی گئی شیروانی سے مختلف تھا۔ جب وہ اسے بنا رہے تھے تو میں نے انہیں دو بار بتایا کہ یہ وہ ڈیزائن نہیں ہے جس کا میں نے آرڈر کیا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے اسے اسی طرح تیار کیا اور مجھے بھیج دیا‘۔

اعزاز ہاشمی نے کہا کہ ’فٹنگ اور سائزنگ ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ میرے چھوٹے بھائی کا ہے (جو میرے پاس نہیں ہے)، یہ بڑے برانڈز اس طرح کا کام اکثر کرتے ہیں۔ وہ ایسے آرڈرز لیتے ہیں جو وہ پورا نہیں کر سکتے اور ان کا نااہل عملہ معاملات کو اور بھی خراب کر دیتا ہے‘۔

انہوں نے برانڈ کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ’جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پالیسی نہیں ہے۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ صحیح شیروانی پہنچانا بھی ان کی پالیسی میں نہیں ہے۔ انہوں نے اسے واپس بھیجنے کے لئے بھی کہا تاکہ وہ اسے ٹھیک کرسکیں لیکن میں اس کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ میں پہلے ہی ایک اور شیروانی کا آرڈر دے چکا ہوں، جو آدھی قیمت سے بھی کم اور معیار سے دگنی ہے۔ اگر وہ 2.5 ماہ میں صحیح کام نہیں کر سکے تو مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ اسے 6 دن میں ٹھیک کر دیں گے۔ یہ معمولی یا کچھ بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ میرا بڑا دن ہے اور میں بہترین نظر آنا چاہتا ہوں لہذا اس برانڈ نے یقینی طور پر مجھے اور میرے خاندان کو ناراض کیا‘۔

اعزاز ہاشمی کی اس ویڈیو پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایس ایف کے برائیڈلز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کہ ’مجھے لگتا تھا کہ میرے ساتھ اسکیم ہوا ہی، لیکن آپ کے ساتھ تو مجھ سے بھی برا ہوا‘۔

ایک صارف اس برانڈ سے خاصا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے اس برانڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ صدف فواد کا نام کیش کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے ایک اور برانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی۔

عامر خان کی بیٹی آئرا نے نکاح کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی

راجھستان: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے اسلام کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں 10 جنوری کو عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

عامر خان کی بیٹی آئرا خان اپنی شادی کے دن مسیحی دلہن بنیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔

آئرا خان اور نوپور شیکھرے نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اس موقع پر عامر خان جذباتی نظر آئے۔

مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرنے پر آئرا خان اور اُن کے والد عامر خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔


 

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

غزہ میں اسپتال کے قریب اسرائیل کا تازہ حملہ، 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کے حملے آج بھی جاری ہیں، الاقصٰی شہداء اسپتال کے قریب ہوئے تازہ حملے میں مزید 40 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں اسپتال سے متصل گھروں کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں صحافی احمد بدیر بھی شہید ہوگئے۔

صحافی احمد بدیر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھا رہے تھے۔

اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولیس پر بھی فضائی حملہ کرکے مزید چار ارکان کو شہید کردیا۔

ترجمان ہلال احمرنے کہا کہ صہیونی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے ایمبولینس کو ٹارگٹ کرکے دوبار حملہ کیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل نے غزہ پر 150 حملے کیے جن میں 200 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد 23 ہزار 357 سے تجاوز کرگئی، جبکہ 59 ہزار410 زخمی ہیں۔

دوسری جانب حماس اسرائیلی فوج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ جس نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کو ہلاک کردیا، ساتھ ہی چھ اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ میں نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 186 سے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کو قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج ہوگا

پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ پندرہ نومبر کو طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، جبکہ مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر ہو جائے گی۔

پروگرام کے تحت آخری قسط کے لیے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

دوسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔

ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔

ٹیسٹ سیریز میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں دے سکے، بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، ہارنے پر زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رنز اسکور کیے اور ایک دو اننگز سے فرق نہیں پڑتا، وہ پاکستان کے اہم بیٹر ہے۔

عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ٹکٹ جاری ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز کا نام شامل نہیں، لاہور کے حلقوں کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے ڈاکٹر فضل چودھری کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کے امیدوار

حلقہ این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ محمد جاوید اخلاص، این اے 53 راجہ قمر الاسلام، این اے 55 ملک ابرار احمد، این اے 56 محمد حنیف عباسی، این 57 دانیال چودھری، اٹک کے حلقہ این اے 49 سے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 ملک سہیل خان، چکوال کے حلقہ این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، تلہ گنگ کے حلقہ این اے 59 سے سردار غلام عباس کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 افتخار احمد خان، پی پی 3 حمید اختر، پی پی 4 شیر علی خان، پی پی 5 ملک اعتبار خان، راولپنڈی کے حلقہ پی پی 6 سے محمد بلال یاسین، پی پی 7 راجہ صغیر احمد، پی پی 8 افتخار احمد، پی پی 9 شوکت راجہ، پی پی 10 چودھری نعیم اعجاز، پی پی 11 عمران الیاس چودھری اور پی پی 13 سے ملک عمر فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 14 سے ملک افتخار، پی پی 15 ملک منصور افصر، پی پی 16 ضیاء اللہ شاہ، پی پی 17 راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سجاد خان، پی پی 19 حاجی پرویز خان، پی پی 20 سلطان حیدر علی خان، پی پی 21 تنویر اسلم ملک، تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23 سے شہریار ملک، جہلم کے حلقہ پی پی 25 سے چودھری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے قومی اسمبلی کے امیدوار

گجرات کے حلقہ این اے 62 سے چودھری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 چودھری نصیر احمد عباس سدھو، وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ، حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ، مندی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 68 سے مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال، سیالکوٹ کے حلقہ این اے 70 سے چودھری ارمغان سبحانی اوراین اے 71 خواجہ محمد آصف میدان میں اتریں گے۔

سیالکوٹ کے ہی حلقہ این اے 72 سے علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان، نارووال کے حلقہ این اے 75 سے چودھری انوار الحق، این اے 76 احسن اقبال، گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 سے چودھری محمد بشیر ورک، این اے 78 خرم دستگیر خان، این اے 79 ذوالفقار علی بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان اور این اے 81 سے اظہر قیوم نیہرا کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار

گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 شبیر احمد، پی پی 29 نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 محمد علی، پی پی 34 میاں طارق محمود، وزیر آباد کے حلقہ پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، حافظ آباد کے حلقہ پی پی 37 سے میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد، پی پی 39 محمد عون جہانگیر، پی پی 40 حمیدہ میاں، پی پی 42 خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چودھری اختر عباس بوسال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 44 سے عارف اقبال، پی پی 45 طارق سبحانی، پی پی 47 منشا اللہ بٹ، پی پی 48 رانا لیاقت علی، پی پی 49 رانا محمد افضل، پی پی 50 چودھری نوید اشرف، پی پی 51 ذیشان رفیق، پی پی 52 چودھری ارشد جاوید وڑائچ، پی پی 53 رانا عبدالستار، نارووال کے حلقہ پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 منان خان، پی پی 57 خواجہ محمد وسیم اور پی پی 58 سے بلال اکبر خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 60 معظم رؤف مغل، پی پی 61 عمران خالد بٹ، پی پی 62 محمد نواز چوہان، پی پی 63 محمد توفیق بٹ، پی پی 64 عمر فاروق ڈار، پی پی 65 صاحبزادہ غلام فرید، پی پی 66 قیصر اقبال سندھو، پی پی 67 اختر علی خان، پی پی 68 چودھری محمد اقبال، پی پی 69 عرفان بشیر گجر اور پی پی 70 سے امان اللہ وڑائچ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

فیصل آباد ڈویژن کے قومی اسمبلی کے امیدوار

چنیوٹ کے حلقہ این اے 93 سے سید محمد رضا بخاری، این اے 94 قیصر احمد شیخ، فیصل آباد کے حلقہ این اے 95 آزاد علی تبسم، این اے 97 علی گوہر خان، این اے 98 چودھری محمد شہباز بابر، این اے 99 محمد قاسم فاروق، این اے 100 رانا ثنا اللہ خان، این اے 101 عرفان منان، این اے 102 چودھری عابد شیر علی، این اے 103 حاجی محمد اکرام انصاری اور این اے 104 سے راجہ ریاض احمد امیدوار ہوں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ 105 سے چودھری خالد جاوید، این اے 106 محمد جنید انور چودھری، این اے 107 چودھری اسد الرحمان، جھنگ کے حلقہ این اے 108 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات اور این اے 110 سے محمد آصف معاویہ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

فیصل آباد ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار

چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 سے مہر شاہ بہرام برال، پی پی 95 محمد الیاس، پی پی 97 محمد ثقلین انور سپرا، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 99 سے محمد شعیب ادریس، پی پی 102 جعفر علی ہوچا، پی پی 103 محمد صفدر شاکر، پی پی 104 عارف محمود گل، پی پی 105 راؤ کاشف رحیم خان، پی پی 107 خالد پرویز گل، پی پی 108 محمد اجمل، پی پی 109 سے چودھری ظفر اقبال ناگرا کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 110 سے مہر حمید رشید، پی پی 111 چودھری فقیر حسین ڈوگر، پی پی 112 اسرار احمد خان، پی پی 113 علی عباس خان، پی پی 114 شیخ محمد یوسف، پی پی 115 محمد طاہر پرویز، پی پی 116 احمد شہریار، پی پی 117 ملک محمد نواز اور پی پی 118 سے شیخ اعجاز احمد میدان میں اتریں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ پی پی 119 سے عبقہ علی، پی پی 120 عبدالقدیر علوی، پی پی 121 امجد علی، پی پی 122 کرنل (ر) محمد ایوب، پی پی 123 نازیہ راحیل، پی پی 124 سید قطب علی شاہ، جھنگ کے حلقہ پی پی 125 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات، پی پی 126 مہر محمد اسلم بھروانہ، پی پی 128 خالد محمد سرگانہ، پی پی 129 خالد غنی، پی پی 130 امیر عباس سیال اور پی پی 131 سے فیصل حیات امیدوار ہوں گے۔

ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور کے قومی اسمبلی کے امیدوار

ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 111 سے چودھری محمد برجیس طاہر، این اے 112 ڈاکٹر شیزا منصب علی خان کھرال، شیخوپورہ کے حلقہ این اے 113 سے احمد عتیق انور، این اے 114 رانا تنویر حسین، این اے 115 میاں جاوید لطیف، این اے 116 سردار محمد عرفان ڈوگر، قصور کے حلقہ این اے 131 سے سعد وسیم شیخ، این اے 133 رانا محمد اسحاق خان اور این اے 134 سے رانا محمد حیات خان کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 132 سے میاں اعجاز حسین بھٹی، پی پی 133 رانا محمد ارشد، پی پی 134 مہر کاشف، پی پی 135 آغا حیدر علی خان، شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 136 سے محمد حسن ریاض، پی پی 137 محمد ارشد، پی پی 138 پیر محمد اشرف رسول، پی پی 139 رانا تنویر حسین، پی پی 140 میاں عبدالرؤف، پی پی 141 امجد لطیف، پی پی 142 محمود الحق، پی پی 143 ممتاز محمود خان اور پی پی 144 سے چودھری سجاد حیدر گجر میدان میں اتریں گے۔

قصور کے حلقہ پی پی 176 چودھری محمد الیاس خان، پی پی 177 محمد نعیم صفدر، پی پی 178 ملک احمد سعید خان، پی پی 179 ملک محمد احمد خان، پی پی 181 شیخ علاؤالدین، پی پی 182 محمود انور، پی پی 183 رانا سکندر حیات اور پی پی 184 سے رانا محمد اقبال خان امیدوار ہوں گے۔

ملتان کے قومی اسمبلی کے امیدوار

ملتان کے حلقہ این اے 144 سے سید محمد مختار حسین، این اے 145 محمد خان ڈاہا، این اے 146 پیر محمد اسلم بودلہ، این اے 147 چودھری افتخار نذیر، این اے 148 احمد حسین، این اے 151 عبدالغفار اور این اے 152 سے سعید جاوید علی شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 153 سے رانا محمد قاسم نون، این اے 154 عبدالرحمان خان کانجو، این اے 155 صدیق بلوچ، این اے 156 چودھری نذیر احمد، این اے 157 ساجد مہدی، این اے 158 تہمینہ دولتانہ اور این اے 159 سے سعید احمد منہیس میدان میں اتریں گے۔

بہاولپور کے قومی اسمبلی کے امیدوار

بہاولپور کے حلقہ این اے 160 سے محمد عبدالغفار وٹو، این اے 161 عالم داد لالیکا، این اے 162 چودھری احسان الحق باجوہ، این اے 163 نورالحسن تنویر، این اے 164 ریاض حسین پیرزادہ اور این اے 166 سے سمیع الحسن گیلانی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

این اے 167 سے محمد عثمان اویسی، این اے 168 محمد اقبال چنڑ، این اے 169 سید مبین احمد، این اے 170 شیخ فیاض الدین، این اے 172 میاں امتیاز احمد، این اے 173 عزیر طارق، این اے 174 سے محمد اظہر خان لغاری الیکشن لڑیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کے قومی اسمبلی کے امیدوار

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 175 سے حماد نواز خان، این اے 176 مخدوم زادہ سید باسط بخاری، این اے 177 سیدہ شیر بانو بخاری، این اے 178 عامر طلال گوپانگ، این اے 179 ملک غلام قاسم، این اے 180 عبدالخالق کھر اور این اے 181 سے فیض الحسن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 182 محمد ثقلین بخاری، این اے 183 امجد فاروق کھوسہ، این اے 184 عبدالقادر خان کھوسہ، این اے 186 اویس احمد خان لغاری، این اے 187 عمار احمد خان لغاری، این اے 188 حفیظ الرحمان خان دریشک، اور این اے 189 سے سردار ریاض خان مزار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

سرگودھا اور خوشاب کے قومی اسمبلی کے امیدوار

سرگودھا کے حلقہ این اے 82 سے ڈاکٹر مختار احمد ملک، این اے 83 محسن نواز رانجھا، این اے 84 ڈاکٹر لیاقت علی، این اے 85 ذوالفقار علی بھٹی، این اے 86 سید جاوید حسین اور خوشاب کے حلقہ این سے 87 میں ملک شاکر بشیر اعوان امیدوار ہوں گے۔

ساہیوال ڈویژن کے قومی اسمبلی کے امیدوار

این اے 135 سے ندیم عباس رابڑا، این اے 136 ریاض الحق، این اے 137 راؤ محمد اجمل خان، این اے 138 محمد معین وٹو، این اے 139 احمد رضا مانیکا، این اے 140 رانا ارادت شریف، این اے 141 سید عمران احمد شاہ اور 142 سے چودھری محمد اشرف کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ساہیوال ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 185 سے جاوید علاؤالدین، پی پی 192 غلام رضا رابڑا، پی پی 190 میاں یاور زمان، پی پی 191 میاں محمد منیر، پی پی 186 سید عاشق حسین کرمانی، پی پی 189 علی عباس اور پی پی 187 سے چودھری افتخار حسین چاچڑ امیدوار ہوں گے۔

پی پی 188 سے نور الامین وٹو، پی پی 197 سردار منصب علی ڈوگر، پی پی 195 کاشف علی چشتی، پی پی 196 فرخ جاوید، پی پی 198 ولایت شاہ، پی پی 199 قاسم ندیم، پی پی 200 محمد ارشد ملک اور پی پی 201 سے نوید اسلم خان لودھی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔