تازہ تر ین

یو اے ای نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں کابینہ نے ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان رحیم یار خان آئے جہاں اتوار کو ان سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور قرض پروگرام پر بات ہوئی، اماراتی صدر نے جنوری میں واجب الادا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ یو اے سے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain