تازہ تر ین

سزا سے عمران خان پریشان نہیں,شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذرا بھی پریشانی نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اورانہوں نے مجھے گلے لگایا۔

شیخ رشید کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا جس پر میں نے  کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گااور ساتھ ہی ایک شعر’یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑانے کے لیے’ بھی کہا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ  کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain