تازہ تر ین

محسن نقوی نے وزیراعظم افتتاح پر مدعو کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کردیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی۔

ذرائع نے بتیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain