تازہ تر ین

مریم نواز تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تعلیمی اداروں میں نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنے بیان میں  خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں تقریبات کے دوران عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف نفرت پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقاریر علی امین گنڈا پور پر تنقید کے بغیر مکمل نہیں ہوتیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام اور بچے سب جان چکے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات سے عوام کے دلوں سے پی ٹی آئی اور عمران خان کو نہیں نکالا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے میں اسپتالوں میں مفت طبی سہولیات، لائف انشورنس اور سولر انرجی جیسے منصوبے جاری ہیں۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو قرض لینے کے بجائے واپس کر رہا ہے اور رواں سال سرپلس بجٹ پیش کر رہا ہے  جبکہ پنجاب خسارے کا شکار ہے۔

بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنی توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز کریں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں، جیسے کہ علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain