تازہ تر ین

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال

ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ شب  2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خراجہ اور دیگر وفاقی وزرا و حکام نے ان کا استقبال کیا۔

آج صبح مہمان  صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کروایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain