2013 ء میں برطانوی شہر کارڈیف کا نوجوان جیمز ہولز گھر کی صفائی کر رہا تھا کہ اس نے بغیر سوچے سمجھے اپنی ایک ہارڈ ڈسک فضول سمجھ کر کوڑے دان میں پھینک دی۔
ہارڈ ڈسک میں اس کے پچھلے پانچ سال سے جمع کردہ 8000 ہزار بٹ کوائن کا سارا ڈیٹا محفوظ تھا۔
چند دن بعد اسے حقیقت کا پتا چلا تو جیمز نے سر پیٹ لیا کہ ان کوائنز کی قیمت تب 90 لاکھ ڈالر تھی، تب تک ہارڈ ڈسک شہر سے باہر واقع وسیع وعریض کوڑے گھر میں دب چکی تھی۔
اس وقت سے بیچارا جیمز اپنی ہارڈ ڈسک ڈھونڈ رہا ہے مگر انتظامیہ نے یہ کہہ کر اسے ساری جگہ کی تلاشی لینے سے روک دیا کہ یوں قدرتی ماحول کو سخت نقصان پہنچے گا۔
جیمز اب پورے کوڑے گھر کو ہی خریدنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کے آٹھ ہزار بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 80 کروڑ ڈالر ہو چکی جو پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 2 کھرب 24 ارب 80 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔