آج ہم آپ کو ایک ایسی رہائشی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ بالکل محفوظ، بغیر تنخواہ اور قرض لیے اور باقاعدہ اپنے اوپر چھت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
نہیں، یہ کوئی جنگل یا افسانوی نہیں ہے بلکہ ایک ایک گاؤں ہے جو ایسٹ سوسیکس، انگلینڈ میں واقع ہے۔
یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے پاس فون بھی نہیں ہوتا۔
اس گاؤں کا نام ڈارویل ہے اور اس میں 300 لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً نصف صدی عام سوسائٹی سے دور رہ کر گزاری ہے۔
ڈارویل ہیسٹنگز کے قصبے کے قریب واقع ہے اور اس کے تمام باشندے بنیاد پرست عیسائیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہیں جسے The Bruderhof کہتے ہیں۔
وہ خود اپنے اسکول اور کاروبار چلاتے۔ کاروبار میں بچوں کے لیے کھلونے اور اس کے ساتھ ساتھ فرنیچر تیار کرنا شامل ہے جس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈز تک جاسکتی ہے۔
دنیا بھر میں Bruderhof کی 23 مزید بستیاں ہیں جن کا رہن سہن بالکل انگلینڈ کے اس گاؤں کی طرح ہے۔