تازہ تر ین

لاہور: نجی اسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور کے علاقے داتا دربار سے نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاہورپولیس کے مطابق میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی تھی ، ڈاکٹر ثناء گائناکالوجسٹ تھی اور اس نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نے خود کشی کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ لاش تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain