لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے سے تاجر کو گھر کی دہلیز سے اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلال شفیق نامی تاجر کو گزشتہ روات اغوا کیا گیا، اغواکار تاجر بلال شفیق کوگاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔
پولیس نے مغوی کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ مغوی کی بیوی کرینہ بی بی کی مدعیت نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا، ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزم ٹریس کر کے مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائیگا۔