تازہ تر ین

لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

لاہور میں ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیےفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر نامعلوم کارسواروں  نے شیراکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کی.

فائرنگ کے نتیجے میں سینے اور بازو پر فائر لگنے کے باعث شمیشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیاجسے طبی اماد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شمشیر بھٹی کے ساتھی صغیر کے  سرپر گولی لگی، حکام کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain