تازہ تر ین

عماد عرفانی کو عمران خان کا ہمشکل قرار دیدیا گیا

معروف دلفریب ماڈل و اداکار عماد عرفانی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار عمران خان کی بائیوپک میں کاسٹ کرنے پر زور دیا جانے لگا۔

سال 2013 میں ڈراما سیریل ’آسمانوں پر لکھا’ سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والے عماد عرفانی نے اپنے کرئیر کے مختصر عرصے میں ہی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

عماد عرفانی کو پہلے ایک بہترین ماڈل کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن گزشتہ سال وہ ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا کردار نبھانےکے سبب ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

عماد عرفانی کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘چیخ’ ، ‘جلن’ ، ‘سایۂ دیوار بھی نہیں’ ، ‘ماہِ تمام’ اور ‘کچھ نہ کہو’ شامل ہیں۔

عماد عرفانی سوشل میڈیا پر پہلے سے زیادہ متحرک رہنے لگے ہیں جہاں وہ کبھی تصاویر تو کبھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھتے ہیں۔

ان دنوں وہ ایک نیا لُک لے چکے ہیں اور انسٹاگرام پر اس نئے لُک میں لی گئیں تصاویر شیئر بھی کر رہے ہیں۔

دراصل عماد عرفانی نے اپنے بال لمبے کر لیے ہیں اور ساتھ ہی چہرے پر ہلی شیو بھی رکھی ہوئی ہے۔

اگرچہ عماد عرفانی گزشتہ ماہ سے اس لُک میں نظر آرہے تھے لیکن انکا ایک نیا فوٹوشوٹ عمران خان کے فینز کو بڑی تعداد میں متوجہ کرگیا کیونکہ ان تصاویر میں فینز کو عماد عرفانی میں وہ خود کم اور عمران خان زیادہ نظر آئے۔

عماد عرفانی سیاہ لانگ کوٹ، مفلر اور سیاہ گوگلز پہنے پوز دیتے دکھے جبکہ ایک بینچ پر بیٹھے لی گئی انکی تصویر تو عمران خان کی ہی تصویر معلوم ہورہی ہے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز نے ان تصاویر کو عمران خان کی تصاویر اور عماد عرفانی کو انکا ہمشکل قرار دیا۔

کمنٹ سیکشن میں ہی پاکستانی مداحوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ معروف اداکار عماد عرفانی کو سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بائیوپک میں کاسٹ کیا جائےکیونکہ وہ عمران خان سے ملتے جلتے ہیں اور ان کا انداز بھی عمران خان سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

عماد عرفانی کی اداکاری اور شخصیت نے ان کے مداحوں کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ وہ انہیں عمران خان کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

عماد عرفانی کا چہرہ، جسمانی ساخت اور ان کے تاثرات اس قدر عمران خان سے مشابہ ہیں کہ مداحوں کا کہنا ہے کہ عماد عرفانی ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے اور مداح اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ عماد عرفانی کے ذریعے عمران خان کی کہانی کو بڑے پردے پر زندہ کیا جائے۔

عمران خان کی زندگی ایک جذباتی اور متاثر کن داستان ہے، جس میں سیاست، کرکٹ اور انسانی خدمت کا تذکرہ شامل ہے۔ اگر عماد عرفانی اس کردار کو ادا کرتے ہیں، تو ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ وہ عمران خان کی شخصیت اور کردار کو اس قدر حقیقت کے قریب پیش کر سکتے ہیں کہ ناظرین کو محسوس ہو کہ وہ عمران خان کو حقیقی زندگی میں دیکھ رہے ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معتبر اداکاروں میں شمار ہونے والے عماد عرفانی نے اس حوالے سے کسی پراجیکٹ پر کام کرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مداحوں کی خواہش اور امیدیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

عماد عرفانی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ عمران خان کی کہانی ایک ایسے وقت میں سامنے آئے گی جب پاکستان میں سیاسی حالات مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں اور اس پر مبنی بائیوپک ناظرین کے لیے بہت دلچسپی کا باعث بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain