تازہ تر ین

دانش تیمور کا دوسری شادی پر مؤقف

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار اور میزبان دانش تیمور نے بھی بالآخر دوسری شادی پر اپنا مؤقف واضح کردیا۔

دانش تیمور کا نام بھلا کون نہیں جانتا انہوں نے اداکاری کا آغاز سال 2005 میں ایک ہارر ڈرامے ‘مسٹری سیریز’ سے کیا جس میں وہ دو ایپیسوڈز ‘دو سال بعد’ اور ‘ڈریکولا’ میں نظر آئے۔

بعدازاں دانش تیمور نے سال 2015 میں یاسر جسوال کی تھرلر فلم ‘جلیبی’ میں کام کر کے فلمی دنیا میں انٹری دی اور پھر 2015 میں ریلیز ہونے والی  فلم ‘رانگ نمبر’ میں بھی کام کیا جبکہ 2017 میں وہ ‘مہرونسا وی لَو یو’ میں اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

فلموں کے علاوہ دانش کا نام ڈراما انڈسٹری میں بھی خاصا مشہور ہے جہاں ہر بار مداح انکے جذباتی اور رومانوی انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 ویسے تو انکے ڈراما پراجیکٹس کی لسٹ طویل ہے لیکن ڈراما ‘دیوانگی’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور گزشتہ سال ڈراما ‘جان نثار’ میں جلوہ گر بھی ہوئے جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اور پھر بات اداکاری تک ہی محدود نہ رہی بلکہ ان کی ازدواجی زندگی بھی کامیابی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں اداکارہ عائزہ خان سے شادی کی تھی اور اپنی محبت کو مضبوط رشتے میں بدل دیا۔ محبت کی شادی کرنے والی اس جوڑی کے گھر ایک بیٹی حورین اور بیٹا ریان پیدا ہوئے۔

ان دنوں دانش تیمور سابقہ نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کیساتھ گرین انٹرنینمنٹ کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنے میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آرہے ہیں۔

اس خصوصی ٹرانسمیشن سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں رابعہ انعم کا دانش تیمور کے مشروب پر ایک دلچسپ ردعمل سامنے آیا جہاں  دانش نے ایک مشروب کا نام ’شربتِ لوو بائے ڈی ٹی’ تجویز کیا۔

اس نام کو سننے کے بعد  رابعہ انعم نے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ  کئی بار دانش تیمور کو کچھ علماء سے دوسری شادی کے متعلق مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں’۔

رابعہ کی اس بات کو سن کر دانش تیمور نے فوری ردعمل دیا اور کہا کہ ’میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔’

اپنی بات کا یقین دلاتے ہوئے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ،’ وہ علماء کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں!’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain