ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی، ہفتے میں 6 دن کام ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حنیف عباسی کے ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد لاہور میں واقع ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے۔