تازہ تر ین

60 سال کی عمر میں ڈیبیو – کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا لمحہ

کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کے خلاف فاک لینڈ جزائر کے لیے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

 میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔

62 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔

میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔

اس دوران انہوں نے صرف ایک اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز کرکٹر عثمان گوکر کے پاس تھا جنہوں نے اگست 2019ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ترکیہ کے لیے رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain