تازہ تر ین

“غربت کا خاتمہ، ہر مستحق کے لیے تعلیم و صحت یقینی”:عمران احمد شاہ

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ادارے میں شفافیت اور احسن کارکردگی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل و موثر پیمانے بروئے کار لائیں گے، بلا امتیاز ہر ضرورت مند کے بنیادی حقوق پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری نویداحمدشیخ نے وزارت کے تمام امور، جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، وویمن امپاورمنٹ کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے جدید اور ڈیجیٹلائزڈ پراجیکٹس کے انعقاد بھی بھی زیر غور ہیں جو انشاللہ برق رفتاری سے پایئہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اورمستحق افرادکوان کاحق پہنچانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

* وفاقی وزیر نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے تمام پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران شفافیت اور کارکردگی بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق اور نادار افراد کو بلا تفریق تعلیمی، طبعی، اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain