تازہ تر ین

‘آوارہ پن 2’ – عمران ہاشمی نے ریلیز ڈیٹ فائنل کر دی!

بھارتی سپر اسٹار عمران ہاشمی نے اپنی 46ویں سالگرہ پر ‘آوارہ پن’ کے سیکوئل کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا۔

فلم ’جنت‘ میں ’زویا‘ کی محبت میں گرفتار ’ارجن دکشت‘ کا کردار نبھانے والے عمران ہاشمی نے بھارتی فلم نگری میں ایک خاص پہچان بنائی ہے جو کوئی دوسرا اداکار شاید کبھی حاصل نہ کرسکے۔

عمران ہاشمی کی ہر فلم ہٹ ہونے کے ساتھ ساتھ انکی فلم کے تمام گانے بھی سپر ہٹ ہوتے ہیں جبکہ وہ اپنے کسی بھی گانے کو ہٹ بنانے کیلئے اس میں کوئی پُرجوش ڈانس کرتے بھی نہیں نظر آتے۔

عمران ہاشمی اپنے فلمی کرئیر میں ایسے متعدد کردار کرچکے ہیں جو فینز کے ذہنوں میں ان مٹ نقش چھوڑ گئے ہیں۔

‘جنت’ کے ‘ارجن دکشت’ ، ‘ونس آپون اے ٹائم ان ممبئی’ کے ‘شعیب خان’ ، ‘گینسگسٹر’ کے ‘آکاش’ ، ‘ہماری ادھوری کہانی’ کے ‘آراو’  یا ‘آوارہ پن’ کے ‘شوم پنڈت’ ہوں بالی وڈ متوالوں کو انکا ہر ایک کردار دل سے پسند ہے۔

سب کے دلوں پر راج کرنے والے عمران ہاشمی نے اپنی 46ویں سالگرہ پر 2007 کی کامیاب فلم ‘آوارہ پن’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ساتھ اداکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا آفیشل ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔

‘آوارہ پن 2’ کا ٹیزر اصل فلم کے آئیکونک مناظر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں مداحوں کو دکھایا گیا ہے کہ سیکوئل سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

ٹیزر میں ہاشمی کا کردار ایک کشتی پر کھڑا دکھایا گیا جہاں وہ سورج غروب ہونے کا منظر دیکھ رہا ہے۔

اس کے علاوہ،؂ وہ ایک پنجرے میں بند پرندے کو آزاد کرتے ہوئے یہ الفاظ دہراتے ہیں کہ ‘کسی نے کہا تھا کہ ایک مظلوم کو آزاد کرنے کا مطلب ہے ساری انسانیت کو آزاد کرنا۔’

پھر ٹیزر میں عمران ہاشمی کی آواز میں ایک اور ڈائیلاگ سننے کو ملا کہ ‘کسی اور کی زندگی کے لیے مرنا ہی میری منزل ہے’۔

ٹیزر کا اختتام ‘آوارہ پن 2′ کا سفر جاری ہ’ کے الفاظ کے ساتھ کیا گیا اور 2007 کی فلم کا مشہور گانا ‘تیرہ میرا رشتہ’ پس منظر میں چلتا ہے۔

فینز کیلئے تحفے کی صورت میں شیئر کیے گئے پوسٹ کے فلم کا مشہور ڈائیلاگ بطورکیپشن لکھا کہ ‘بس مجھے کچھ اور دیر زندہ رکھ’ اور پھر لکھا کہ ‘آوارہ پن ٹو، 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ اعلان مداحوں کے لیے ایک زبردست سرپرائز ثابت ہوا ہے اور ان متعدد فینز عمران ہاشمی کی اس دھماکے دار واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس اعلان سے پہلے کئی ہفتوں تک ‘آوارہ پن 2’ کے ممکنہ سیکوئل کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جو کہ  عمران ہاشمی کے کردار کے ایک اینیمیٹڈ کلپ کے ذریعے شروع ہوئی تھیں جو انہوں نے پہلے شیئر کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain