تازہ تر ین

ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید ایک سپاہی زخمیc

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔

فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔

پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کا چھاپہ مارا تھا، پولیس کو دیکھتے ہی مشکوک افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ اور ہلاک۔ ہو گیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain