تازہ تر ین

عمران خان انکلوژر میں قلندرز کا شاندار فوٹوشوٹ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کے لیے لاہور قلندرز نے نئی جرسی کی رونمائی کر دی اور عمران خان انکلوژر میں کھلاڑیوں کا خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلوژر میں بیٹھتے ہیں۔

عمران خان انکلوژر میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے فوٹوشوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز عمران خان انکلوژرمیں بیٹھ گئے، پی سی بی اور نقوی صاحب نے اعتراض نہیں کیا اس پہ کیا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز نے عمران خان کے سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا ہے، پی ٹی آئی کے حامی اسے بہت پسند کریں گے۔

ایک صارف نے اس فوٹوشوٹ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لگتا ہے لاہور قلندرز کا پابندی لگوانے کا ارادہ ہے’۔

پی ایس ایل کا آغاز کب سے؟

واضح رہے کہ پاکستان سپُر لیگ 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا جوش اور جنون بڑھنے لگا، پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ کیلئے شائقین خاصے پر جوش ہیں، ٹیموں نے بھی اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل کی رونقیں بھرپور انداز میں شروع ہوگئی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر نصب کر دیا گیا ہے، شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے لاہور میں بھی سڑکیں کھلاڑیوں کے پوسٹرز سے سجا دی گئی ہیں۔

لیگز کے آغاز میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔

چاروں وینیوز پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 650 روپے رکھی گئی ہے، پنڈی میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 850 روپے سے 1000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain