تازہ تر ین

درِفشاں لاہور کی دلکشی میں کھو گئیں!

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے لاہور کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خاص پوسٹ فینز کے ساتھ شیئر کردی۔

درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔

ڈراما ’خئی‘ اور ’عشق مرشد ’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ درِفشاں سلیم کی پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اداکارہ کی تعریف کے پُل باندھتے نظر آتی ہے۔

ڈرامے میں درِفشاں سلیم ‘شبرا’ کا کردار نبھاتی نظر آئیں اور اس کردار کو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں بہت محبت ملی۔

درِفشاں سلیم گھومنے پھرنے کی شوقین ہیں اور اس کی عکاسی انکا اسنٹاگرام ہینڈل بھی کر رہا ہے جس میں وہ کبھی پاکستان تو کبھی دوسرے ممالک کے سیر سپاٹے کرتی دکھتی ہیں۔

درِ فشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاہور کی خوبصورتی کو اپنی موبائل کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے شیئر کیا ہے جس میں وہ خود بھی نظر آرہی ہیں۔

درِفشاں کو بادشاہی مسجد، انار کلی بازار اور شاہی قلعے سمیت لاہور کے دیگر مقامات پر بھی ہنستی، کھیلتی اور بھاگتی نظر آئیں۔

درِفشاں سلیم نے اس سیر و تفریح کے دوران سفید جوڑا پہنا ہوا تھا جو انکی دلکشی میں زبردست اضافہ کرتا نظر آیا۔

اداکارہ نے اپنے لُک کو روایتی مشرقی حسن بخشتے ہوئے کانوں میں سلور جھمکے پہنے جو انکو مزید حسن بخش گئے۔

اس پوسٹ کو مزید خاص درِفشاں سلیم نے صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور فلمی گلوکارہ نصیبو لعل کا مشہور کلام ’تو جھوم‘ لگایا اور تمام تصاویر اور ویڈیو میں بے خود جھومتی ہی نظر آئیں۔

کمنٹ سیکشن میں فینز درِفشاں کے حسن کی بڑھ چڑھ کر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جو کوئی نئی بات نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’درِفشاں سلیم کا حسن قابلِ تعریف ہے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’درِفشاں سلیم پر سفید رنگ بے انتہا حسین لگتا ہے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain