تازہ تر ین

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 10 ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 140 رنز کا تعاقب 18 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 59 اور سلمان آغا 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ صاحبزادہ فرحان 25 اور آندرے گوس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سکندر رضا 23، ڈیرل مچل 13، حارث رؤف 10، محمد نعیم 8، کپتان شاہین شاہ آفریدی 2، فخر زمان 1 جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، کپتان شاداب خان نے 3، جبکہ عماد وسیم، رائلے میریڈتھ اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain