بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ اپنے رومانوی کرداروں کی بدولت فلم انڈسٹری میں ‘سیریل کِسر‘ کے خطاب سے جانے جاتے ہیں تاہم عمران ہاشمی نے فلموں میں اپنے رومانوی کردار نبھانے کے بعد اہلیہ کو دیئے جانے والے ہرجانے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے عمران ہاشمی کے حالیہ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے آن اسکرین رومانس اور بوس و کنار کی وجہ سے اداکار کی نجی زندگی متاثر ہونے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا دلچسپ جواب سن کر میزبان ششدر رہ گیا۔
آن اسکرین رومانس اور فیملی لائف
آن اسکرین کسنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں مشکلات تو ہوتی تھیں تاہم پھر میں نے اہلیہ ‘پروین شاہانی‘ سے فلموں میں اپنے لپ لاک سین کے ازالے کے طور پر انہیں ہر سین پر ایک ‘ڈیزائنر ہینڈ بیگ‘ گفٹ کرنے کی ڈیل کی‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس دن کے بعد سے میں اسی ڈیل پر عمل کرتا ہوں اہلیہ ڈیزائنر بیگ لیکر خوش ہوجاتی ہیں جبکہ میں گھر میں سکون قائم رہنے پر مطمئن رہتا ہوں‘۔
عمران ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ‘شروعات میں گھر واپسی آنے کا یہی واحد راستہ تھا مگر شکر ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ اصول ختم ہوگیا ہے کیونکہ اہلیہ سمجھ گئیں تھیں کہ میرا کام ہی ایسا ہے ‘۔
عمران کی بات کو کاٹتے ہوئے میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘ کیا ہوتا کہ اگر انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی؟‘۔
جواب دیتے ہوئے عمران ہاشمی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ‘اب تک تو میرا بینک بیلنس ختم ہو چکا ہوتا کیا تم جانتے ہو کہ ان دنوں ہینڈ بیگ کی قیمت کتنی ہے؟‘۔
انٹیمیٹ سینز پر اہلیہ کا ردِ عمل
بھارتی میڈیا کو 2012 کے دوران دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے فلموں میں اپنے مباشرتی مناظر کو دیکھنے پر اہلیہ کے ردعمل کے بارے میں بات کی تھی۔
انٹیمیٹ سینز کی عکس بندی کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میں پروین کو سین کے بارے میں نہیں بتاتا میں بس انہیں اُن فلموں کے بارے میں بتاتا ہوں جو میں کر رہا ہوتا ہوں۔
عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے میری اہلیہ کی بھی کچھ شرائط ہیں وہ کبھی مجھ سے میرے کام کی تفصیل نہیں سنتیں وہ فلمی دیکھتیں تو ہیں لیکن گلیمر سے متاثر نہیں ہوتی اور ساتھ ہی ساتھ وہ میری پیشہ ورانہ مجبوریوں کو بھی سمجھتی ہیں‘۔
انٹیمیٹ سین پر اہلیہ کا پہلا اور آخری رد عمل
2014 میں کافی ود کرن کے سیٹ پر اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا تھا کہ اہلیہ پروین نے فلم ‘مرڈر ‘ میں ان کے انٹیمیٹ سینز پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جو کہ بہت زیادہ خطر ناک تھا۔
عمران کا کہنا تھا کہ ‘اہلیہ بظاہر ان مناظر سے بے خبر تھیں اور جب انہوں نے فلم دیکھنے کے دوران میرے مباشرتی مناظر دیکھے تو غصے میں آکر اپنے ناخن میرے بازو پر گاڑ دیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ یہ پہلی اور آخری بار تھا جب پروین نے میری ملازمت کے اس پہلو کو قبول نہیں کیا تاہم پھر ہم نے طے کیا کہ میں انہیں فلم کے سینز کے بارے میں سرسری سا بتایا کروں گا تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں اسکے ساتھ ہی ہمارے بیچ ایک اور معاہدہ بھی ہوا تھا جو ابھی بھی قائم ہے۔
سودا یہ ہے کہ فلموں میں اپنے انٹیمیٹ سینز کے بعد میں اہلیہ کو خریداری کرواتا ہوں اور وہ کارڈ کو سوائپ کرتی ہیں اور یہ شاپنگ کم از کم سات ہندسوں کی رقم پر مشتمل ہوتی ہے‘۔