آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر
قذافی سٹیڈیم لاہور
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی ٹیم نے لگاتار چوتھے میچ میں فتح حاصل کی
کوالیفائیر کھیلنے والی 6 ٹیموں میں پاکستان پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا
پاکستان نے تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دی
پاکستان نے تھائی لینڈ کو جیتنے کیے لیے 206رنز کا ہدف دیا تھا
پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے تھے
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 59 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہی تھی
ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 118رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3,نشرا سندھو نے3,رامین شمیم نے 3 جبکہ سادیہ اقبال نے 1 وکٹ حاصل کی