تازہ تر ین

عمران ہاشمی نے سلمان خان کا بھرپور دفاع کر دیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اپنی فلم ’سکندر‘ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں لیکن ان کی یہ فلم ناظرین کی توقع پر پوری اترنے میں ناکام رہی۔

سکندر کے باکس آفس نمبرز سے ہٹ کر بات کی جائے تو اس کو سراہنے سے زیادہ تنقید کرنے والوں کے تبصرے بہت زیادہ ہیں ، فلم نے اگرچہ 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے لیکن سلمان خان کو اس فلم پر بے حد تنقید کا سامنا ہے۔

ایسے میں کئی بالی وڈ سپراسٹارز سامنے آئے جنہوں نے سلمان خان کو ڈھارس دینے کی کوشش کی، ان ہی میں سے ایک اداکار عمران ہاشمی نے ایک انٹرویو میں ان کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہ کہ سلمان خان بہت جلد واپس آئیں گے۔

معروف اینکر سدھارتھ کنان کو دیے گئے انٹرویو میں جب عمران ہاشمی سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے سلمان سے حالیہ فلموں کی ناکامی کے بعد کوئی رابطہ کیا؟

تو عمران ہاشمی کا جواب تھا کہ کچھ عرصے سے بات نہیں ہوئی لیکن مجھے یقین ہے وہ ضرور واپس آئیں گے، وہ بہت سمجھدار ہیں، وہ کئی دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہاں ہر کسی کے کرئیر میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، دس سال پہلے یہی بات لوگ شاہ رخ خان کے لیے بھی کہہ رہے تھے، لیکن دیکھو، وہ تو آج بھی کنگ آف بالی وڈ کہلاتے ہیں۔

عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ ‘کامیابی بھی کئی بار آپ کے قابو میں نہیں ہوتی اور ناکامی بھی، سلمان ایسی فلمیں کر رہے ہیں جن میں وہ اپنی بھرپور صلاحیتیں لگا رہے ہیں لیکن کبھی کبھار فلم ویسی نہیں بنتی جیسی آپ نے سوچ رکھی ہو’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘مگر ایک بات طے ہے سلمان نے زندگی بھی دیکھی ہے اور انڈسٹری کا ہر رنگ بھی، وہ بہترین اداکار ہیں، اُن کی اسکرین پر موجودگی، ان کی شخصیت ،سب کچھ لاجواب ہے اور مجھے یقین ہے، وہ بہت جلد پھر سے چھا جائیں گے’۔

سلمان اور عمران کی فلم ‘ٹائیگر 3’

سلمان خان اور عمران ہاشمی نے فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جہاں عمران ہاشمی نے مرکزی ولن کا کردار نبھایا، فلم میں کترینہ کیف بھی اہم کردار میں نظر آئیں۔

یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، خاص طور پر اس کی ایکشن سیکوینسز کو خوب سراہا گیا۔

البتہ، کہانی اور رفتار کے لحاظ سے فلم کو کچھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، فلم کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی اور یہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی۔

‘سکندر’ ایک مایوس کن تجربہ

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ ، جسے معروف ہدایت کار اے آر مروگ داس نے ڈائریکٹ کیا، 2025 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شمار کی جا رہی تھی۔

تاہم فلم کی مدھم کہانی نے شائقین کو مایوس کیا۔

اگرچہ سلمان کے ایکشن مناظر کو پسند کیا گیا لیکن فلم نے عالمی سطح پر صرف 200 کروڑ کا بزنس کیا جو کہ ان کے اسٹار پاور کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

سلمان خان اور  عمران ہاشمی کی آنے والی فلمیں:

سلمان خان اب ایک اور ایکشن فلم میں سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے، جبکہ ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ‘کِک 2’ بھی ان کے پائپ لائن میں ہے۔

دوسری جانب عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ہے، جو ایک حقیقی بی ایس ایف آفیسر کی جرات مندانہ کہانی پر مبنی ہے۔

 اس فلم میں ان کے ساتھ سائی تمہانکر اور زویا حسین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 25 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain