تازہ تر ین

پہلگام سانحہ — سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے اظہارِ یکجہتی

پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا  کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔

اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو  ہوئی جس میں وزیرخارجہ نے ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain