تازہ تر ین

ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام

حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کے لیے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات  ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ  نے پاکستان ورچوئل اثاثہ  جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری  دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کے لیے لیگل فریم ورک پیش کرےگی، ریگولیٹری اتھارٹی خود مختار  ادارے کے طور  پرکام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  ریگولیٹری  اتھارٹی ورچوئل اثاثوں کے لائسنس کا اجراء کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  ریگولیٹری اتھارٹی ایف اے ٹی ایف کے فریم ورک کے مطابق کام کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain