تازہ تر ین

سلمان خان بھی گھوڑی چڑھنے کو تیار، دلہن کون؟

دیکھا جائے تو اداکار سلمان خان بالی وڈ کے وہ واحد شخص ہیں جنہیں دولہا بنتا دیکھنے کا انتظار سب کو ہے، لیکن کیا اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے؟ اداکار نے اس مرتبہ بڑا اشارہ دے دیا۔

سلمان خان بھارتی فلمی صنعت کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، انکا لائف اسٹائل، انداز گفتگو، فن اداکاری کیساتھ انکی عاجز مزاجی  انہیں سب سے انفرادی پہچان دلواتی ہے۔

سلمان خان نے اپنی فوجی فلم کیلئے ہیروئن ڈھونڈلی

اسے دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا سلمان خان خان نے تقریباً اپنی پوری زندگی انڈسٹری کیلئے وقف کردی اور خود کو سنگل رکھا، حالانکہ کئی اداکاؤں کو ان پر کرش ہوا اور انکا نام بھی کئی اداکاراؤں کیساتھ جڑا جن میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف، اور زرین خان جیسے نام شامل تھے لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی۔

یہ بھی افواہیں تھیں کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی شادی تقریباً طے ہو چکی تھی، یہاں تک کہ شادی کے کارڈز بھی بانٹے جا چکے تھے۔ لیکن  سنگیتا نے سلمان کو سومیہ علی کے ساتھ دھوکہ دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ رشتہ ختم کر دیا۔

لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شاید سلو بھائی کی یہ تنہائی دور ہونے والی ہے کیونکہ اس مرتبہ اداکار نے بڑا اشارہ دے کر فینز کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برادر اِن لا یعنی  اپنے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کو سالگرہ کی مبارکباد دی  لیکن اس پوسٹ میں انہوں نے شادی اور بچوں کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی جس نے سب کو چونکا دیا۔

سلو بھائی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،‘ہیپی برتھ ڈے اتل، میرے ‘بل’ یعنی برادر اِن لا۔ میری بہن کا خیال رکھنے کا شکریہ، میں تم سے محبت کرتا ہوں بھائی۔’

اداکار نے مزید لکھا کہ،‘ بہترین شوہر اور والد اب کیا تم وہ انسان بن سکتے ہو جو میں جانتا ہوں؟ ایک دن میں بھی وہ انسان بنوں گا جو تم ہو۔ جاگو بھائی!’۔

تاہم سلمان خان کے  اس کیپشن میں جس لائن نے سب کی توجہ مبذول کرائی وہ یہ تھی کہ ،’ایک دن میں وہ انسان بنوں گا جو تم ہو۔’

جیسے ہی یہ پوسٹ منظرعام پر آئی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آیا سلمان خان بھی جلد شادی کرنے والے ہیں؟

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ سلمان خان جو کہ اب تک کنوارے ہیں شاید اپنی شادی کی طرف اشارہ دے رہے ہیں!

سلو بھائی کا کلین شیو لُک بڑھتی عمر کا ثبوت دے گیا

ایک صارف نے لکھا کہ،’تو ایک دن سلمان بھی شادی شدہ ہوں گے؟’

جبکہ دوسرے نے کہا کہ،‘مطلب بھائی شادی کرنا چاہتے ہیں!’

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سلمان خان بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے قریبی ذرائع کے مطابق، وہ اب  اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے براہِ راست کچھ نہیں کہا، لیکن ان کے انداز اور الفاظ سے مداحوں کو یہی لگ رہا ہے کہ سلمان خان جلد شادی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

سلمان خان کی شادی کے منصوبے:

خیال رہے کہ جب جب سلمان خان سے انکی شادی سے متعلق سوالات کیے گئے تو انکو یہی کہتے سنا گیا کہ،‘جب اوپر والا چاہے گا، انہوں نے بتایا کہ، شادی کے لیے دو لوگ چاہییں۔ ایک بار جب میں نے ہاں کی تو دوسرے نے نہ کہہ دیا اور جب کسی اور نے ہاں کی تو  میں نے انکار کر دیا۔ اب دونوں طرف سے ’نہ‘ ہے۔’

سلمان خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ،‘ جب دونوں طرف سے ’ہاں‘ ہوگی، تب شادی ہو جائے گی۔ ابھی وقت ہے۔ میری عمر 57 سال ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس بار شادی پہلی اور آخری ہو۔ مطلب ایک ہی بیوی ہونی چاہیے۔’

سلمان خان کی آنے والی فلم:

سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم ’بیٹل آف گلوان’ میں نظر آئیں گے۔یہ فلم جون 2020 میں وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے حقیقی تصادم پر مبنی ہے۔

فلم ایک سنجیدہ اور حب الوطنی پر مبنی کہانی ہے، جس میں سلمان خان کا ایک طاقتور کردار دیکھنے کو ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain