تازہ تر ین

راشد نسیم کا ریکارڈ عالمی فہرست میں

اداکار و میزبان عمران اشرف نے دوسری شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔

حال ہی میں اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں ان کی ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

مداح نے سوال کیا کہ آپ کا اپنی شادی کے بارے میں کیا ارادہ ہے؟ آپ سب کو ہنساتے ہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ عمران اشرف کی زندگی میں کچھ کمی سی ہے۔

شادی سے متعلق سوال پر عمران اشرف پہلے چونک گئے، پھر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا وہ انہیں خوش نہیں لگتے؟

تاہم مداح کے اصرار پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اچھا، تو پھر وہی ڈھونڈنا شروع کردیں۔

عمران اشرف نے مزید کہا کہ یہ سب اللہ کے طے کردہ معاملات ہیں، جب نصیب میں ہوگا تب ہو جائے گا، لیکن ان کے لیے نہیں، ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ عمران اشرف نے سابق ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور 2020 میں ان کے ہاں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹے کی پیدائش کے دو سال بعد، نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، جب کہ تقریباً ایک سال بعد، دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

پہلی شادی کے اختتام کے بعد عمران اشرف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی، تاہم اپریل 2024 میں انہوں نے اپنے بیٹے روہان کی سالگرہ کی تقریب سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain