تازہ تر ین

خاتون نے 14 ہزار لگا کر کروڑوں کما لیے

امریکی ریاست میری لینڈ میں اپنے دوست کی بات مان کر 14 ہزار روپے خرچ کرنے والی خاتون کروڑ پتی بن گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے دوست کی بات مان کر قسمت آزمائی اور راتوں رات 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت کر سب کو حیران کر دیا، یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 42 لاکھ 18 ہزار 750 روپے کے قریب بنتی ہے۔

پرنس جارج کاؤنٹی کی خاتون نے میری لینڈ لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ عموماً ڈیلی پک گیمز کھیلتی ہیں، لیکن کبھی کبھار قسمت آزمانے کیلیے اسکریچ آف ٹکٹس بھی خرید لیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوست نے انہیں بالٹی مور کے سمرن مارٹ سے نئے اسکریچ آف ٹکٹس خریدنے کا مشورہ دیا جس پر میں نے پانچ ڈالر کے کیش بلاسٹ ٹکٹس خرید لیے۔

خاتون نے ہنستے ہوئے کہا، “میرا دوست ہمیشہ باقی انعامات پر نظر رکھتا ہے اور اسے پتہ تھا کہ اس گیم کے تمام بڑے انعامات ابھی تک جیتے نہیں گئے۔ اچھا ہوا کہ میں نے اس کی بات مان لی!”

خاتون کے مطابق انہوں نے جب ٹکٹ اسکریچ کیا تو 50 ہزار ڈالر کا انعام تھا جس کی وجہ سے وہ رات بھر سو نہ سکیں اور رقم ملنے کے باوجود ابھی تک جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔

خاتون نے فوراً لاٹری جیتنے کا اپنے اُسی دوست کو بتایا جس نے مشورہ دیا تھا اور ٹکٹ کی تصویر بھیجی۔ جس پر اُس نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خاتون کے ساتھ ملکر انعام وصول کرنے دفتر پہنچا۔

خاتون کے دوست نے کہا، “میں ہمیشہ اسے کہتا ہوں کہ نئے ٹکٹس خریدو، کیونکہ ان میں بڑا انعام جیتنے کا موقع زیادہ ہوتا ہے۔ دیکھا نہ، میری بات سچ ہوگئی!”۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain