تازہ تر ین

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر کی حد عبور کر لی، جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ سرمایہ کار اس ہفتے ان پالیسی کامیابیوں پر شرط لگا رہے ہیں جن کا عرصے سے انتظار تھا۔

پیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان ڈیجیٹل اثاثہ انڈسٹری کو درکار ضابطہ جاتی فریم ورک فراہم کرنے کے لیے کئی بلوں پر بحث کرے گا، جو کہ طویل عرصے سے اس شعبے کا مطالبہ رہا ہے۔

یہ مطالبات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جنہوں نے خود کو ”کرپٹو صدر“ قرار دیا ہے اور پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس شعبے کے حق میں قواعد و ضوابط کو دوبارہ ترتیب دیں۔

اسی امید نے بٹ کوائن کو ایک اور نئی بلند ترین سطح تک پہنچادیا جو پیر کو ایشیائی سیشن میں ایک لاکھ 23 ہزار153 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا۔

سال 2025 میں اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، اور اس اضافے نے دیگر کرپٹو کرنسیوں میں بھی تیزی کی لہر پیدا کی ہے، حالانکہ ٹرمپ کی افراتفری پر مبنی ٹیرف پالیسی بھی جاری ہے۔

کرپٹو کی دوسری بڑی کرنسی ایتھریم بھی پیر کو 3,048.23 ڈالر کی پانچ ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی اور آخری بار 3,036.24 ڈالر پر موجود تھی۔

کائن مارکیٹ کیپ کے اعداد و شمار کے مطابق، اس شعبے کی مجموعی مارکیٹ ویلیو اب تقریباً 3.78 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain