تازہ تر ین

اہم اتحادی جماعت کے ساتھ چھوڑنے سے نیتن یاہو حکومت گرنے کا خدشہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت یو ٹی جے حکومت سے علیحدہ ہوگئی ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پرتنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک United Torah Judaism نے نیتن یاہو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا اور اب دیگر 6 ارکان بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد 120 رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب سب کی نگا ہیں 11 سیٹوں والی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرف جاتی ہے۔ واضح رہے اسرائیل کے الٹرا آرتھوڈوکس (مذہبی طبقہ) قانون ساز طویل عرصے سے بھرتی بل پر اتحاد چھوڑنے پر خبر دار کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain