تازہ تر ین

عتیقہ اوڈھو سسرال والوں کے رویے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سسرال والوں کے رویے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں نے طلاق کے بعد بھی کام نہیں چھوڑا، میں دو دن پہلے سو رہی تھی تو میرے کان میں انکل اقبال (سسر) کی آواز آئی وہ مجھ سے کچھ کہہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سسر میرے اور بچوں کے ساتھ بہت اچھے تھے، وہ ہمارا بہت خیال رکھتے تھے۔

عتیقہ اوڈھو نے ساس اور سسر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طلاق ہوجانے کے باوجود ان کے سسرالیوں نے ان کا ساتھ دیا، ان کی ساس اور سسر انہیں پیار کرتے اور ان کا خیال رکھتے تھے۔

یہ پڑھیں: تیسری شادی کس کے کہنے پر کی؟ عتیقہ اوڈھو نے بتادیا

پروگرام کے دوران ساس اور سسر کی محبت اور شفقت کو یاد کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے سسرالی ان کے ساتھ بہت اچھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد جب انہوں نے حالیہ شوہر سے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کی سابق ساس اور سسر نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور بچوں کے حوالے سے بھی کوئی پریشانی نہیں دکھائی کہ وہ دوسرے والد کے ساتھ کیسے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انتہا‘۔ ’شیر‘ اور ’نقاب‘ میں والدہ کا کردار نبھارہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain