تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کو سیریز گنوا کر ہوش آ گیا، تیسرے میچ میں نیپال کو شکست دے دی

نیپال سے سیریز گنوا کر ویسٹ انڈیز کو ہوش آ گیا، تیسرے ٹی ٹوئںٹی میں یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے فتح حاصل کرکے کلین سوئپ کی خفت ٹال دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز پر بنائے تھے۔ اوپنر کھوشل بھورٹل 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان روہت پاڈیول 17 اور سندیپ جورا 14 رنز بنا سکے۔

ویسٹ اںڈیز کی جانب سے ریمون سیمونڈز نے چار اور جیڈ بلیڈز نے دو شکار کیے۔

فاتح ٹیم نے ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ عامر جانگو 45 گیندوں پر 74 اور اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain