تازہ تر ین

صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر بن گئے

وسیم احمد ) ایشیا کپ میں بیٹنگ میں ناکام رہنے والے  صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹونٹی آل راونڈر بن گئے۔

 آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطا بق پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹونٹی آل راونڈر بن گئے،صائم ایوب چار درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے،صائم ایوب نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہاردیک پانڈیا ٹی ٹونٹی آل راونڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے،محمد نواز چار درجے ترقی کے بعد 13 ویں فہیم اشرف چار درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔

باؤلرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے ، پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر چلے گئے،بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہترین کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے،سفیان مقیم کی تین درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے،بھارت کے جسپریت بمرا 12 درجے بہتری کے بعد 29 ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے حارث روف کی پانچ درجہ تنزلی 33 ویں پوزیشن پر آ گئے،محمد نواز کی پانچ درجے ترقی 41 ویں نمبر پر آ گئے۔

 بیٹرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے ،سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے،بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی 11 درجے لمبی چھلانگ 13 ویں نمبر پر براجمان آگئے ،بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر آ گئے،بنگلہ دیش کے سیف حسن 45 درجے ترقی کے بعد 36 ویں نمبر پر آ گئے۔
بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 37 ویں، محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے،فخر زمان 6 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر آ گئے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain