انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہو گی ، نیلامی میں پاکستانی بیٹر فخر زمان بھی نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔
دسمبر میں شروع ہونے والے ایونٹ کی نیلامی میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا نام بھی سرفہرست ناموں میں لیا جا رہا ہے۔
نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر، 80 ہزار، 40 ہزار اور 10 ہزار ڈالر کی کیٹگری شامل ہیں۔
بھارت کے آف سپنر ایشون سب سے بڑی کیٹیگری ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر ، 80 ہزار ڈالر کی کیٹگری میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد نواز اور ، نسیم شاہ ، فہیم اشرف ، جیسن رائے، آندرے فلیچر ، محمد نبی اور کریم جنت شامل ہیں۔
40 ہزار ڈالر کی فہرست میں شکیب الحسن، جیمز اینڈرسن، اینڈریو ٹائی ، نجیب اللّٰہ زدران جبکہ 10 ہزار ڈالر والے درجے میں ٹیمبا باووما، پال سٹرلنگ، سدھارتھ کول ، پریانک پنچال، رچرڈ نگراوا اور نیپال کے دیپیندرا سنگھ ایری سمیت کئی ایسوسی ایٹ ممالک کے کرکٹرز موجود ہیں۔